منگل 11  اگست 2020ء
منگل 11  اگست 2020ء

رولس رائس کی کھلونا کار نے قیمت میں بڑی گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لندن (این این آئی)رولس رائس کی کھلونا کار نے قیمت میں بڑی گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی نے اصل گاڑی سے 8 گنا چھوٹی گاڑی بنائی ہے جس کی قیمت بڑی گاڑیوں سے کم نہیں ہے، رولس رائس کی اس چھوٹے ماڈل والی گاڑی کی قیمت 27 ہزار ڈالر یعنیپاکستانی 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔اس چھوٹی سی گاڑی کو ہوبہو اصل گاڑی کی طرح بنایا گیا ہے، گاڑی کا یہ چھوٹا ماڈل مختلف رنگوں میں دستیاب ہے جس کی لمبائی 26 سینٹی میٹر، چوڑائی 10 سینٹی میٹر اور اونچائی 9 googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سینٹی میٹر ہے۔اگر آپ رولس رائس کی اصل گاڑی خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 3 لاکھ 30 ہزار ڈالر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں