هفته 30 مئی 2020ء
هفته 30 مئی 2020ء

کورونا کو بھگانے کیلئے  بی جے پی رہنما کی  ایسی حرکت کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنا پڑا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں مودی کی جماعت کی معروف مقامی رہنما منجو تیواری نے کورونا وائرس کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ گو کورونا گو کے نعرے لگاتی رہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم مودی کی اپیل پر ملک بھر میں کورونا وائرس کو شکست دینے کےلیے یوم یکجہتی منایا گیا جس کے دوران شمعیں روشن کی گئیں اور کورونا کو شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما منجو تیواری نے اپنے وزیراعظم کی تابعداری مضحکہ خیز انداز میں کی، خاتون رہنما نے نائن googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ایم ایم پستول سے ہوائی فائرنگ کی اور ساتھ ساتھ ’گو کورونا گو‘ کے نعرے بھی لگاتی رہیں۔خاتون نے نہ صرف ہوائی فائرنگ کی بلکہ ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جس پر اپوزیشن جماعتوں سمیت عوام نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پولیس نے خاتون رہنما کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں