اتوار 31 مئی 2020ء
اتوار 31 مئی 2020ء

کرونا وائرس کے نتیجے میں لوگ آن لائن شادیاں کرنے پر مجبور

بیونس آئرس(این این آئی )کرونا وائرس نے پوری دنیا کے سماجی نظام کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا ہے۔ اس وباء کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی جانیں چلی گئیں اور لاکھوں کی خوشیوں پر پانی پھر گیا۔ لوگ اب ھجوم سے دور آن لائن انٹرنیٹ کی دنیا میں شادیاں کرنے پرمجبور ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ارجنٹائن کے ایک جوڑے ڈیاگو اسپٹیا اور صوفیہ کگوینو کی منگنی کے ایک سال بعد 26 مارچ کو شادی کی تاریخ طے کی تھی مگر ملک میں جاری لاک ڈائون کی وجہ سے وہ اپنی شادی روایتی طریقے سے نہ کرسکے۔ انہوں نے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); 400 افراد کو شادی کی دعوت دے رکھی تھی۔ بالآخر انہیں شادی انٹرنیٹ کے ذریعے کرنا پڑی۔بیونس آئرس سے700 کلومیٹر شمال مشرق میں کورڈوبا میں ایک فارمیسی کے 42 سالہ ملازم ڈیاگو نے بتایا کہ شادی کسی شخص کی زندگی کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ ہمارے لیے اپنی شادی ترک کرنے کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا۔ لیکن ہم نے اپنا خواب طے کیا۔ ہم لوگوں کو جمع نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ایسا کرنا سب کے فائدے میں تھا۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں