پیر 01 جون 2020ء
پیر 01 جون 2020ء

محبوبہ کے طعنے نے نوجوان کو موٹرسائیکل چور بنادیا

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نوجوان اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کے لیے موٹرسائیکل چور بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے لالیت نامی رہائشی کو اس کی محبوبہ نے موٹرسائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تھا جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا۔لالیت نے اپنے قریبی دوست کے ساتھ مل کر ایک نہیں بلکہ کئی موٹرسائیکلیں چرانے کا منصوبہ بنایا تاکہ وہ اپنی محبوبہ کو متاثر کر سکے۔لالیت نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی کہ وہ جتنی ہو سکے اتنی مہنگی موٹرسائیکلیں چوری کرے گا، شروعات میں منصوبے کے تحت اس googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے 2 مہنگی موٹرسائیکلیں باآسانی چرا لیں۔اسی طرح مزید موٹرسائیکلیں چرانے کے دوران پولیس کو 2 مہنگی موٹرسائیکلیں چوری ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس نے چوروں کو ڈھونڈنا شروع کیا۔بعدازاں پولیس نے بغیر لائسنس پلیٹ موٹرسائیکل پر سوار لالیت اور اس کے دوست کو حراست میں لیا اور تفتیش کے دوران انہوں نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے شہر کے مختلف حصوں سے کْل 8 موٹر سائیکلیں چوری کی ہیں تاکہ وہ اپنی محبوبہ کو متاثر کر سکے جس نے انہیں موٹر سائیکل نہ ہونے کا طعنہ دیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں