پیر 01 جون 2020ء
پیر 01 جون 2020ء

پوتے پوتیاں اور نواسے نوسیاں رکھنے والے 90 سالہ بزرگ نے 20 سالہ لڑکی سے منگنی کر لی، رخصتی بھی طے پا گئی

نارنگ منڈی(این این آئی) نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ جنڈیالہ کلساں میں نوے سالہ بزرگ چوہدری محمد مالک نے بیس سالہ لڑکی سے منگنی کر لی،دو ماہ بعد نکاح کی رسم اور رخصتی ہوگی۔اس سلسلہ میں دونوں خاندانوں کے مابین تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چوہدری محمد مالک تیس سال قبلپولیس سے ریٹائرڈ ہوئے اور ان کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی ہے جبکہ ان کے چار بیٹے اور تین بیٹیوں کی اولاد بھی جوان ہے،ان کے درجنوں پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں جو ان کی شادی پر خوشی سے نہال ہے۔محمد مالک کا کہنا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے کہ وہ اپنی تنہائی کو دور کرنے کیلئے یہ شادی کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں