منگل 07 اپریل 2020ء
منگل 07 اپریل 2020ء

بارات میں تیز آواز گانوں نے دلہے کی جان لے لی

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ریاست تلنگانہ میں بارات میں چلنے والے گانوں کی تیز آواز نے دلہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ دلہا اپنی بارات میں بجنے والے تیز گانوں کی وجہ سے بے چین ہو رہا تھا اور پھر بعدازاں دلہے کی طبیعت بگڑ گئی۔دلہے کے گھر والوں نےبتایا کہ ان کی شادی کی تقریب دنمیں منعقد کی گئی، بارات میں تیز آواز میں بجنے والے گانوں کی وجہ سے گنیش بے چینی کی کیفیت میں مبتلا ہو گیا اور بعد ازاں طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال منتقل ہوتے ہی دلہا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دم توڑ گیا، اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ 25 سالہ گنیش کو دل کا دورہ پڑا تھا۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں