منگل 31 مارچ 2020ء
منگل 31 مارچ 2020ء

حیرت انگیز طور پر انسانی بچے کی آوازیں، بکری نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

ٹورنٹو(این این آئی) بکری کی انسانی بچے جیسی آواز نے کینیڈین پولیس کی دوڑیں لگوادیں،میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈین پولیس کا کہنا تھا ایک شخص نے انہیں اطلاع دی تھی کہ کوئی بچہ ان کے گھر کے قریب چیخ رہا ہے جس پر پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی۔پولیس نے بتایا کہ جیسے ہی ہم اس جگہ پر پہنچے تو انہیں وہاں نا ہی کوئی بچہ نظر آیا اور نا ہی کسی کیآوازیں آئیں تاہم انہوں نے ان آوازوں کے پیچھے وجہ جاننے کے لیے کھوج شروع کردی۔پولیس کے مطابق انہیں ایک بکری نظر آئی جس کا سر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); باڑ میں پھنسا ہوا تھا اور یہی وہ بکری تھی جو مدد کے لیے چیخ و پکار مچا رہی تھی۔پولیس کا کہنا تھا کہ قریب رہنے والے کسان نے بتایا کہ باڑ میں پھنسنے والی بکری کی چیخ کی آواز کسی بچے کی چیخ کی طرح لگ رہی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں