اتوار 05 اپریل 2020ء
اتوار 05 اپریل 2020ء

سالانہ 20 کروڑ روپے کمانے والا شخص سینڈوچ چرانے پر نوکری سے فارغ

لندن(این این آئی)لندن میں کروڑوں روپے کمانے والے بھارتی بینکر کو کھانا چوری کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پارس شاہ نامی بینکر پر الزام تھا کہ انہوں نے سٹی بینک ہیڈکوارٹرز کے کینٹین سے سینڈوچ چوری کیا، جس کے بعد انہیں نکال دیا گیا۔اس بارے میں مذکورہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان کی سالانہ تنخواہ 10 لاکھ پاؤنڈ تھی جو کہ تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔تاہم ان کی اس حرکتکے باعث انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا، تاہم اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی کہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پارس شاہ اپنے دفتر کے کینٹین سے کتنی مرتبہ کھانا چوری کرچکے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سٹی بینک ہیڈکوارٹرز اپنے ملازمین کے لیے جلد بونس کا اعلان بھی کرنے والا تھا تاہم پارس شاہ کو اس سے چند ہفتے قبل ہی نوکری سے فارغ کردیا گیا۔دوسری جانب سٹی بینک نے اس حوالے سے کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں