اتوار 05 اپریل 2020ء
اتوار 05 اپریل 2020ء

امریکی تاریخ کا مہنگا ترین گھر، قیمت نصف ارب ڈالرمقرر جانتے ہیں  ایک ہزار مربع فٹ پرتعمیر یہ حویلی کس کی ملکیت ہے؟

واشنگٹن (این این آئی)دنیا بھرمیں لگڑری اور پرتعیش گھروں کی فہرست میں امریکا میں موجود ایک حویلی بھی شامل ہوگئی ہے جس کی مقامی مارکیٹ میں قیمت 500 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ گھر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوب میں ایک پہاڑی پر واقع ہے جسے خریدنے والا شخص 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم ادا کرے گا۔ایک ہزار مربع فٹ پرتعمیر کی گئیاس حویلی میں 20 بیڈ روم، چار سوئمنگ پول اور ایک بھاری بھرکم سینما گھر بھی شامل ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ مکان ایک فلمی شخصیت نیل نیامی کی ملکیت googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے۔ انھوں نے دی امریکی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وسیع وعریض گھر کی فروخت سے قبل اس کا اشتہار جاری کیا گیا ہے جب کہ اس کی تعمیر پر چار سال قبل کام شروع کیا گیا تھا۔مالک مکان کا کہنا تھا کہ جب آپ کے پاس مونا لیزا جیسی کوئی خاص چیز ہو تو آپ اس کے لیے منہ مانگی قیمت طلب کرسکتے ہیں۔اگریہ مکان پچاس ملین ڈالرمیں فروخت کیا جاتا ہے تویہ مین ھٹن میں امریکی ارب پتی کین گریفن کے 238 ملین ڈالر میں فروخت مکان کی قیمت کا ریکارڈ توڑ دے گا۔ کین گریفن کے مکان نے لندن میں موجود ایک چینی کاروباری شخصیت کے مکان جس کی قیمت 275ملین ڈالرتھی کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔گھر میں آئی میکس مووی تھیٹر لگایا گیا ہے جو 45 افراد کے ساتھ ساتھ بولنگ ایلی اور ایک بیوٹی سنٹر بھی ہے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں