اتوار 05 اپریل 2020ء
اتوار 05 اپریل 2020ء

شہزادہ ہیری کو مکینک کی جاب مل گئی وائرل تصویرکی حیران کن حقیقت سامنے آ گئی

لندن(این این آئی)حال ہی میں شاہی خاندان کو چھو ڑ کر سادہ طرز زندگی اپنانے والے برطانوی شہزادہ ہیری کے ہم شکل مکینک کی تصویر وائرل ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے سیاسی رہنما مارک پریسک کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئیجس میں شہزادہ ہیری کا ہم شکل پیچ کس کے ساتھ دیوار پر کچھ ٹھیک کر رہاہے، شہزادہ ہیری کے ہم شکل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ڈیوک آف سسیکس کو نوکری مل گئی ہے ، یہ جان کر خوشی ہوئی ۔اس تصویر کا ٹوئٹر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پر شیئر ہونا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر کمنٹس کر کے خوب اپنا حصہ ڈالا۔صارفین کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ شہزادہ ہیری کو جاب مل گئی ہے ۔دوسری جانب غیرملکی میڈیا پر ہیری کے ہم شکل سائمن پنگیلی کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ میری یہ تصویر 2016 کی ہے، ان دنوں میری داڑھی بڑھی ہوئی تھی، مجھے دو سے تین لڑکوں نے بھی کہا تھا کہ میں داڑھی بڑھا کر بالکل شہزادہ ہیری جیسا لگ رہا ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں