منگل 12 نومبر 2019ء
منگل 12 نومبر 2019ء

پاکستان میں ہر سال کتنے بچے نمونیا سے مر جاتے ہیں؟ اعدادوشمارپڑھ کر آ پ بھی پریشان ہو جائینگے

کراچی(سی پی پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیہ سے بچا ؤکا عالمی دن12نومبر کو منایا جائیگا، ماہرین اطفال کہتے ہیں کہ علاج بچوں کا بنیادی حق ہوتا ہے، بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگواکرکم عمری میں مختلف امراض سے محفوظ کیاجاسکتاہے۔پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن سندھ کے سیکریٹری ڈاکٹر خالد شفیع،قومی ادارہ امراض برائے اطفال(این آئی سی ایچ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا نے میڈیاسے بات چیتمیں بتایاکہ پاکستان میں حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے سے سالانہ3لاکھ50ہزار (5سال تک کی عمروالے بچوں) کی اموات ہورہی ہے، ان اموات کی شرح حفاظتی ٹیکے لگواکرکم کی جاسکتی ہے۔پاکستان میں نمونیہ سے سالانہ 90ہزار بچے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اموات کا شکار ہورہے ہیں جوایک خطرناک علامت ہے جبکہ ٹائیفائیڈ سے دنیا بھر میں 6لاکھ اموات ہورہی ہیں ان اموات میں سے60 فیصد پاکستان سمیت ایشیائی ممالک سے رپورٹ ہوتی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں