منگل 12 نومبر 2019ء
منگل 12 نومبر 2019ء

سردیوں کے دوران ہر روز مت نہائیں کیونکہ۔۔۔!!! تحقیق میں بڑا نقصان سامنے آگیا

لندن(سی ایم لنکس) صحت مند اور توانا رہنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور صاف رہنے کے لیے غسل کرنا انتہائی ضروری ہے لیکن جب بات سردیوں میں نہانے کی ہو تو یقیناً یہ ایک مشکل کام لگتا ہے کیونکہ سردیوں میں بعض افراد روز نہانے سے کتراتے ہیں لیکن اب طبی ماہرین نے بھی سردیوں میں روز نہانے کو جلد کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں روز نہانے سے جلد متاثر ہوتی ہےلہٰذا ایسے افراد جو موسم سرما میں بھی روز نہانا پسند کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اس عادت کو فوراً ترک کردیں۔ ماہرین کے مطابق تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ہماری جلد میں خود کار نظام موجود ہوتا ہے جو جلد کو خود بخود صاف کرتا ہے اس کے علاوہ روز سردیوں میں نہانے سے جلد نہ صرف خشک ہوجاتی ہے بلکہ اس کی تہہ میں موجود ان مادوں کو بھی ختم کردیتا ہے جو جلد کو موئسچرائزر اور تحفظ دینے میں مددگار ہوتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں