جمعه 22 نومبر 2019ء
جمعه 22 نومبر 2019ء

ملک بھرمیں ڈینگی بے قابو،صرف وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کی تعدادکتنی ہوگئی؟حکومتی دعوے ٹھس

اسلام آباد(آن لائن)ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی، دیگر شہروں میں بھی سینکڑوں مریض سامنے آگئے۔رولپنڈی، اسلام آباد میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر کے سامنے بے بس نظر آنے لگی، مزید254 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔لاہور، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان اور دیگر کئی شہروں میں بھی ڈینگی کے سینکڑوں مریض سامنے آگئے۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 140 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); صوبے میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں