اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

محکمہ صحت صوبہ بھر میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے : ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(این این آئی ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ محکمہ صحت صوبہ بھر میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔راولپنڈی کے ہر سرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تمام سی ای اوز سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے کئے گئے اقدامات بارے فوری رپورٹ بھیجیں۔ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ میںعملی اقدامات کے ہر قیمت پر نتائج چاہئیں۔انسداد ڈینگی کیلئے انتظامی افسران واضع کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کے مکمل ذمہ دار googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہیں۔صوبائی وزیر صحتڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ڈینگی کی افزائش کو ختم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے۔ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ افسران کی جانب سے غفلت کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔انسداد ڈینگی مہم میں غفلت پر متعلقہ افسران کے تبادلے کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔تمام سرکاری ہسپتالوں کے اینٹی ڈینگی وارڈز میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں۔عوام میں ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے مؤثرمہم چلائی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں