اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

یورپ میں خسرہ تیزی سے پھیل رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا انتباہ

نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او)نے کہاہے کہ یورپ میں خسرے کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہاکہ اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران یورپی براعظم میں خسرے کے تقریباً نوے ہزار واقعات سامنے آئے۔ اس ادارے نے مزید بتایا کہ2018ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ تعداد دو گنا تھی۔ ساتھ ہی اس پیش رفت کے بعد برطانیہ، البانیہ، چیک جمہوریہ اور یونان کی خسرے سے پاک ممالک کی حیثیت بھی ختم ہو گئی ہے۔ اس مرض سے سب سے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); زیادہ متاثرہ ممالک میں یوکرائن، قزاقستان،جارجیا اور روس ہیں۔ خسرے کے نوے ہزار میں سے اٹھہتر فیصد کیسز انہی ممالک میں دیکھنے میں آئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں