هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

راولپنڈی ، ڈینگی وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی(آن لائن)راولپنڈی میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود ڈینگی وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے مریضوں کی تشویشناک صورتحال پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہر کے تینوں سرکاری ہسپتال کا دورہ کیا اور تفصیلی بریفنگ لی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے شہریوں پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں شہر کے تینوں الائیڈ ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 500سے تجاوز کر گئی متاثرہ افراد میں سے 3کی حالات انتہائی تشویشناک ہے ذرائع کے مطابق شہر کے پرائیوٹ ہسپتالوں،کلینک میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 300تک پہنچ گئی ہے جمعراتکے روز وفاقی وزیر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ریلوے شیخ رشید نے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تشویشناک حالات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر،بے نظیر بھٹو جنرل ہسپتال اور ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے ڈینگی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ سے تفصیلی بفریفنگ لی جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 700سے زائد ڈینگی سے متاثرہ افراد نے ہسپتالوں کا رخ کیا جن میں سے صحت مند مریضوں کو علاج معالجے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور پولی کلینک میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد 100سے تجاوز کرگئی ہے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں