پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

دو لاکھ عازمین حج کو مفت طبی امداد،ہارٹ آپریشن اور زچگی کیسزنمٹائے گئے

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت کے حکام نے 1440ھ کے موسم حج کے موقع پر اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مختلف اسپتالوں اور طبی مراکزمیں چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ رواں موسم حج کے دوران اب تک ایک لاکھ 90 ہزار عازمین حج کو مفت طبی مدد فراہم کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یکم ذی قعد سےدو ذی الحج? تک ایک googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); لاکھ 90 ہزار 719 عازمین حج کو طبی امداد فراہم کی گئی۔اس دوران مکہ اور مدینہ کے مختلف اسپتالوں میں عازمین حج کے 297 دل کے آپریشن کیے گئے۔ خیال رہے کہ دل کیایک آپریشن پر کم سے کم 20 ہزار ڈالر کیاخراجات آتے ہیں۔ یہ تمام اخراجات سعودی حکومت کی طرف سے ادا کیے گئے۔ اس کے علاوہ ڈائیلائیسز کے 921، binocular کے 44 آپریشن کیے گئے۔ 1297 مردو خواتین عازمین حج کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا جب کہ چار خواتین کے زچگی کے آپریشن کئے گئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں