اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں بچہ وارڈزمیں طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی : ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(این این آئی) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک گنگارام ہسپتال کے بچہ وارڈمیں پہنچ گئیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے بچہ وارڈمیں صفائی ستھرائی اور مہیاکی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں بچہ وارڈزمیں طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گرمی کے سخت موسم میں پنجاب کے تمام سرکاریہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک اورگیسٹروکے علاج معالجہ کیلئے طبی سہولیات مکمل کی جائیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے بچہ وارڈزکے اچانک دورے طبی سہولیات کی سوفیصدفراہمی کویقینی بنانے کیلئے کئے جارہے ہیں۔وزیرصحت پنجاب نے گنگارام ہسپتال کے مختلف وارڈز کا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی خاطرمہیاکی جانے والی طبی سہولیات کی خودمانیٹرنگ کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں