پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

آم کا استعمال بریسٹ اور کولون کے سرطان سے محفوظ رکھنے کیلئے انتہائی مفید ہے،ماہرین

اسلام آباد ( آن لائن) حال ہی میں کی گئی طبی تحقیق کے مطابق آم کا استعمال بریسٹ اور کولون کے سرطان سے محفوظ رکھنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ برلن کی معروف محقق ڈاکٹر سواسانی ٹیل کوٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر سیٹوٹیل نےآم کے گودے ، جوس ، چھلکے اور گٹھلی کو کینسر کے خلاف بھرپور قوت مدافعت کا حامل قرار دیا ہے۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق آم کھانے والے افراد کے خون میںزہریلے مادوں کی شرح10 فیصد پائی گئی جبکہ آم نہ کھانے والے لوگوں کے خون میں یہ شرح 35 تا 40 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ آم انسانی جسم سے زہریلے مادے اور کینسر کے سیل ختم کرنے کے حوالے سے بلیو بیری، پائن ایپل سمیت دیگر پھلوں پر تجربات کئے گئے تو نتائج سے معلوم ہوا کہ دیگر پھلوں کے مقابلے میں آم بریسٹ اور کولون کے کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔‎‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں