پیر 17 جون 2019ء
پیر 17 جون 2019ء

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا گلگت بلتستان میں ٹراماسینٹرزقائم کرنے کا اعلان

لاہور(این این آئی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے گلگت بلتستان میں ٹراماسینٹر زقائم کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے یہ اعلان گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین کی گلگت بلتستان کی دعوت پر دورہ کے دوران کیا۔وزیر صحت پنجاب نے گورنر گلگت بلتستان کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجا ب نے حال ہی میںگلگت بلتستان حکومت کو 11ایمبولینسز، 25ڈائیلسیز مشینیں،8ریورس یونٹس،4ڈیجیٹل ریڈیوگرافی،4کلر ڈاپلرز،2میموگرافی مشینیں،9ایکسرے مشینیں،9ایکسرے فلم پروسیسرز،7آٹومیٹک الیزہ، 9آٹومیٹک کیمسٹری اینالائزرز، 22 ڈینٹل یونٹس،3او پی جی مشینیں،7بائیوکیمسٹری اینالائزرز، 4سی آرمز،30کارڈیک مانیٹرزاور70 کارڈیک بیڈز عطیہ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کئے ہیں۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے مزید کہاکہ حکومت پنجاب گلگت بلتستان میں جلد سٹیٹ آف دی آرٹ ٹراماسینٹرز کے قیام کیلئے کام کا آغاز کر دے گی۔محکمہ صحت پنجاب گلگت بلتستان حکومت کے شعبہ صحت کے مختلف منصوبہ جات میں مزید تعاون کا عزم اور ارادہ رکھتا ہے۔گلگت بلتستان میں ٹراما سینٹرز حادثات کی صورت میں زخمیوں کوفرسٹ ایڈ اور مکمل علاج معالجے کیلئے انتہائی کارآمد ثابت ہوں گے۔ وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ گلگت بلتستان آنے والے ہزاروں سیاحوں کو خدانخواستہ کسی قسم کے علاج معالجہ کی صورت میں بہترین طبی سہولیات فراہم ہونی چاہیئے۔حکومت پنجاب کے تعاون سے قائم کئے جانے والے ٹراماسینٹرز میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے شعبہ صحت میں بے انتہا تعاون کرنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین نے کہاکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔حکومت پنجاب کی ہیلتھ اصلاحات لانے کی کاوش کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں