منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

پاکستان کے بڑے شہر میں کتنے سو افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

مکران (این این آئی)بلوچستان کے ڈویژن مکران کے شہر تربت میں 300 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی (ایڈز) کے ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 310 افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ مثبت آئے جن میں 2 سو 50 افراد کا تعلق کیچ، 31 کا لسبیلہ، 27 کا گوادر، ایک کا آوران اور پنجگور سے ہے۔تربت کے ہیلتھ افسر ڈاکٹر فاروق رِند کے مطابق تمام مریض کیچ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر میں لائے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ تک 107 مریض کیچ ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر میںزیرِ علاج تھے۔ڈاکٹر فاروق رِند کے مطابق یہ تمام افراد مختلف وجوہات کے باعث ایچ آئی وی کا شکار ہوئے ’بعض افراد کو سرنج کے استعمال، منشیات کیلئے استعمال ہونے والے آلات اور کچھ افراد کو جسمانی تعلقات سے یہ مرض منتقل ہوا۔حالیہ چند دنوں میں سندھ کے شہر لاڑکانہ میں ڈاکٹر کی جانب سے مبینہ طور پر بچوں سمیت 282 افراد میں ایچ آئی وی منتقل کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں اس کے علاوہ 10 مئی کو سندھ کی تحصیل رتوڈیرو میں ایڈز کے مزید 56 کیسز سامنے آئے تھے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں