جمعه 25  ستمبر 2020ء
جمعه 25  ستمبر 2020ء

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بلڈ کینسر کے علاج کی دوا منظور کر لی

واشنگٹن (این این آئی )امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)نے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے تیار کی گئی دوا بیلنٹامیب میفاڈوٹن کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں مائیلوما بلڈ کینسر کی دوسری عام شکل ہے جو قابل علاج تو ہے مگر اس کے مریض ٹھیک ہو کر بھی بار بار اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔دوا ساز کمپنی گلیکسواسمتھ کلائن(جی ایس کے)اپنی دوا بیلنٹا میب میفاڈوٹن یا جسے بلین ریپ بھی کہا جاتا ہے کی آزمائش کر رہی تھی جس کی منظوری اب امریکی ایف ڈی اے نے دے دی گئی ہے۔دوا بنانے والے ماہرین کا googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہنا تھا کہ اس دوا کے استعمال کی منظوری ان افراد کے لیے دی گئی ہے جو بار بار مائیلوما میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر ان کی قوت مدافعت علاج کے قابل نہیں رہتی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں