بدھ 30  ستمبر 2020ء
بدھ 30  ستمبر 2020ء

پلازمہ تھراپی کے طریقہ علاج کے تحت کرونا وائرس کے کئی مریض صحتیاب

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں پلازما کے ذریعے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی حکومتی پالیسی کے مطابق اب تک مختلف ہسپتالوں میں کئی مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ترجمان وزارت صحت ساجد شاہ نے بتایا کہ ملک بھر کے ایسے ہسپتال جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہےان کی انتظامیہ کو حکومت کی جانب سے پلازما بینک بنائے جانے اور اس کے ذریعے علاج کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پلازما تھیراپی کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے مؤثر طریقہ علاج ہے، ہسپتالوں سے صحت یاب ہونے والے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); مریضوں کو اینٹی باڈیز کی خاطر پلازما عطیہ کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں