منگل 29  ستمبر 2020ء
منگل 29  ستمبر 2020ء

پنجاب میں 77 ہسپتالوں سے کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹ گئے، آئی سی یو، ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈز خالی ہو گئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بھر میں کورنا کیسز میں کمی آ گئی ہے، ملک بھر کی طرح پنجاب میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں بہت زیادہ کمی ہو گئی ہے، کورونا کے مریض ہسپتالوں میں داخل ہونا تقریباً بند ہو گئے ہیں اسی وجہ سے پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ 77 ہسپتال کورونا مریضوں سے خالی ہو گئے ہیں، مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔ ان 77 ہسپتالوں میں17 سرکاری ہسپتال ہیں اور 60 پرائیویٹ ہسپتال، یہاں سے تمام مریض صحت یاب ہو کر جا چکے ہیں اور آئی سی یو، ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور آئسولیشن وارڈز خالی ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے پرائیویٹ و سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 416 رہ گئی ہے، ان میں سے آئی سی یو میں 69 مریض ہیں اور 159ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور188آئسولیشن وارڈ میں موجود ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں