جمعه 18  ستمبر 2020ء
جمعه 18  ستمبر 2020ء

’’وزن گھٹائو این ایچ ایس بچائو‘‘ وہ ملک جہاں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغازکردیاگیا

لندن (این این آئی)برطانیہ میں موٹاپے سے نجات کی سرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ برطانیہ یورپ میں موٹے افراد کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتاہے۔ جہاں 63 فیصد صحتمند افراد کا وزن زیادہ ہے۔ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ اگر ہر شہری اپنا وزن پانچ پونڈ کم کرلےتو نیشنل ہیلتھ سروس پر سے 100 ملین پونڈز کا بوجھ کم ہوجائے گا۔ماہرین کے مطابق زیادہ وزن کے لوگوں کے شدید بیمار پڑنے اور کووڈ 19 کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ موٹاپا ٹائپ 2 ذیابیطس، بعض اقسام کے کینسر، جگر اور سانس googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے امراض کا سبب بھی بنتا ہے۔برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اس مہم کو ’’وزن گھٹائو این ایچ ایس بچائو‘‘ کا نام دیا ہے۔ بورس جانسن نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کے کورونا کے شدید ترین شکار ہونے کا ایک بڑا سبب ان کا زیادہ وزن تھا۔حکومت کا کہنا ہے کہ وہ 12 ہفتے پر مبنی اس پلان کی حمایت کرے گی جس کے لوگوں کو صحت مند خوراک استعمال کرنے کی عادت ڈالنے، زیادہ فعال رہنے اور وزن کم کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں