جمعه 18  ستمبر 2020ء
جمعه 18  ستمبر 2020ء

کورونا کے باعث عالمی سیاحت کو 320 ارب ڈالر کا نقصان

نیویارک (این این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت کو پانچ ماہ کے دوران تین سو بیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کا کہنا ہے کہ جنوری سے مئی کے درمیان عالمی سیاحت کو تین سو بیس ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے، اس عرصے میں سیاحوںکی آمد میں 56فیصد کی کمی دیکھی گئی۔سیاحت کی صنعت خسارے میں جانے سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں۔ رواں برس کا خسارہ 2009ء کے مالیاتی بحران کے خسارے سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دنیا بھر میں کئی ممالک نے لاک ڈائون اور سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں