جمعه 18  ستمبر 2020ء
جمعه 18  ستمبر 2020ء

ایل ای ڈی ٹیکنالوجی والا جدید فیس ماسک متعارف کروادیا گیا

لاہور (این این آئی)ایل ای ڈی ٹیکنالوجی والا جدید فیس ماسک متعارف کروادیا گیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فیشن ڈیزائنر ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خاص کپڑے، ہوڈی اور دیگر کاسٹیومز بناتی ہیں تاہم کورونا وبا کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہوا ہے جس کے بعد انہوں نےماسک بنانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے ایل ای ڈی کی مدد سے دو تہوں والا ایک خاص ماسک تیار کیا ہے جسے صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔اس ایل ای ڈی فیس ماسک کی قیمت 95 ڈالر ہے جس کی خاص بات یہ ہے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ آپ اس پر اپنی مرضی کے مطابق پیغام لکھ سکتے ہیں جو ایل ای ڈی کی وجہ سے ماسک پر جگمگاتا ہے۔اس ماسک کو ایپ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد اب اس پر اپنی مرضی کا پیغام یا کوئی بھی خاکہ بنا سکتے ہیں جبکہ ماسک کا فیبرک ایسا ہے جس کو لگانے کے بعد آپ با آسانی سانس بھی لے سکتے ہیں۔ماسک پر صارفین سماجی دوری سے متعلق پیغامات بھی لکھے جا سکتے ہیں جیسے، 6 فٹ دور رہیں وغیرہ، کیونکہ ماسک پہن کر ابلاغ میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں