اتوار 09  اگست 2020ء
اتوار 09  اگست 2020ء

تیز آنکھیں جھپکنے والے بے صبرے ہو تے ہیں، تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)امریکہ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جن کی آنکھیں بہت تیزی کے ساتھ ادھرادھر حرکت کرتی ہیںوہ بے صبر ہوتے ہیں۔امریکہ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جن کی آنکھیں بہت تیزی کے ساتھ ادھرادھر حرکت کرتی ہیں وہ بے صبرے اور جلد بازی میں فیصلہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ تحقیق کے دوران لوگوں کی آنکھوں کی تیز حرکات کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہایسے لوگ بہت بے صبرے ہوتے ہیںاور اپنے مقصد کے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); حصول کے لیے انتظارکرنا پسند نہیں کرتے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی آنکھوں کی حرکات کا ان کی فیصلہ سازی کی قوت اوراضطراب سے گہرا تعلق ہوتا ہے اور اگر ان سے کوئی دقت طلب کام کروایا جائے تو اس میں ناکامی کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آنکھوں کی تیز حرکات سے اس بات کا بھی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے دماغ میں اس وقت کیا چل رہا ہے اور وہ کیا سوچ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں