منگل 11  اگست 2020ء
منگل 11  اگست 2020ء

وٹامن ڈی کا زیادہ استعمال دل کی بیماری اور فالج کا سبب تحقیق میں ہوشربا انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وٹامن ڈی کو جہاں انسانی جسم کے بعض امراض کے لیے ضروری سمجھا جاتا ہے وہیں اس کی زیادتی دل کی بیماری اور فالج کا بھی سبب بنتی ہے۔ڈنمارک میں کی گئی تحقیق کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کے ساتھ ساتھ اس کی زیادتی بھی انسانی صحت کو بری طرح متاثرکرتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وٹامن ڈی کی زیادتی نہ صرف امراض قلب میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس سےفالج کے حملے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں شامل طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ انسانی خون میں وٹامن ڈی کی سطح 50اور 100 googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نینوگرام فی لیٹر کے درمیان ہونی چاہیئے کیونکہ وٹامن ڈی کی زیادتی صحت پر منفی اثرڈالتی ہے جب کہ وہ لوگ جو طویل عرصے تک وٹامن ڈی کی گولیوں کا استعمال کرتے ہیں ان کے جسم میں کیلشیم کی اضافی مقدار جذب ہونے کی وجہ سے گردوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں