بدھ 05  اگست 2020ء
بدھ 05  اگست 2020ء

دنیا کا وہ ملک جس کی 95 فیصد آبادی کورونا کا شکار ہوسکتی ہے،تحقیقی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

میڈرڈ(این این آئی)کورونا وائرس کے بارے میں اسپین میں کی گئی اسٹڈی یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے بچاو کیلئے ہرڈ امیونٹی حاصل نہیں کی جاسکتی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین کے جریدے میں شائع کی گئی ،سٹڈی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی95فیصد آبادی اب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے،جبکہ ہرڈ امیونٹی اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کافی آبادی وائرس یا بیکٹریا سے متاثر ہواور اس کا پھیلاو روکنے کیلئے کوئی ویکسین دی googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جائے۔یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے کہاکہ اسپین بھر میں 61ہزار سے زائد افراد کینمونے لئے گئے جس سے لگتاہے کہ یورپی ملکوں میں کورونا کے سلسلے میں جاری درجن بھر سورولوجیکل اسٹڈیزمیں اب تک کی سب سے بڑی اسٹڈی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں