پیر 06 جولائی 2020ء
پیر 06 جولائی 2020ء

پاکستان میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کیلئے بنگلہ دیش نے دوا بھجوا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے پاکستان میں زیر علاج کرونا کے تشویشناک مریضوں کیلئے دوا بھجوا دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی ادویات ساز کمپنی بیکسمکو نے پاکستان میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کیلئے بی مسیویر نامی دوا بجھوائی ہے جو کرونا وبا کیلئےاستعمال ہونیوالی والی دعو ریمڈیسیور ہے ۔ ادوایات ساز کمپنی ترجمان نے بتا یا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پراس دوا کے 48انجکشن بجھوائے ہیں جن کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن نے درخواست کی تھی ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آج بروز منگل اب تک کرونا سے مزید 70 افراد انتقال فرما گئے ہیں، اموات googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کی مجموعی تعداد 1644 ہوگئی ،جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 77837 تک پہنچ گئی ہے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آج کے دن سے اب تک کورونا کے مزید 3490 کیسز اور 70 ہلاکتیں سامنے آئیں ہیں،جس کے بعدصوبہ پنجاب سے 1610 کیسز 43 ہلاکتیں،صوبہ سندھ 1439 کیسز 23 ہلاکتیں، صوبہ بلوچستان 121 کیسز 2 ہلاکتیں، اسلام آباد 304 کیسز 2 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئےہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں