جمعرات 09 جولائی 2020ء
جمعرات 09 جولائی 2020ء

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کورونا سے صحتیاب افراد کے پلازمہ سے شروع

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کورونا سے صحتیاب افراد کے پلازمہ سے شروع کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو نے بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے غیر معمولی پیش رفت ہوگئی اور کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے افراد کے پلازمہ کے ذریعے کوئٹہ میں بھی مریضوں کاعلاج شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ علاج کے لیے ابتدائی طور پر دو مریضوں کو پلازمہ لگایا گیا، دونوں مریضوں میں مثبت پیشرفت دیکھنے میں آرہی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سلیم ابڑو نے بتایا کہ پلازمہ کے ذریعے علاج کے لیے طبی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ کے مقامی ڈاکٹرز کو بھی تربیت دے گی، جس کے بعد اس طریقہ علاج کو صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی۔ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے بتایا کہ پلازمہ کی کولیکشن ریجنل بلڈ سینٹر میں ہوگی، طبی پروسیجر مکمل کر کے شیخ زید ہسپتال، فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال و دیگر مخصوص ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت بلوچستان کورونا وائرس کے علاج میں خاصی پیش رفت حاصل کر رہا ہے، جلد مزید اچھی خوشخبری ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں