پیر 06 جولائی 2020ء
پیر 06 جولائی 2020ء

ایک اور ڈاکٹر کورونا سے جنگ ہار گیا

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال مستونگ کے سابق چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شاہ ولی جان کی بازی ہار گئے۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کے مطابق ڈاکٹر شاہ ولی بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج تھے لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔دوسری جانب چند روز قبل کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کوئٹہ کے بولانمیڈیکل کمپلیکس کے ٹراما سینٹر کے انچارج ڈاکٹر زبیر خان کی اہلیہ نے ہسپتال پر صحیح علاج نہ کرنے کا الزام عائد کر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دیا۔ ڈاکٹر زبیر خان کی اہلیہ نے کہا کہ علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث ان کے شوہر کا انتقال ہوا ہے، سینئر ڈاکٹر ہی کو کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ غلط بتائی گئی تھی۔اہلیہ کے مطابق کیا ایک ڈاکٹر اس قدر ابتر حالت میں ہو گا کہ اسے ٹریٹمنٹ بھی نہیں ملے گی، اسے داخل ہونے کے لیے مرنے کا انتظار کرنا پڑے گا، خدارا ایسا نہ کریں، میرے اور میرے بچوں کے سر کا سائبان چھن گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں