پیر 13 جولائی 2020ء
پیر 13 جولائی 2020ء

اسلام آباد میں کورونا کی صورتحال سنگین، مریضوں کی تعداد  2120 تک پہنچ گئی،اموات میں بھی تیزی سے اضافہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وباء کی صورت حال سنگین ہو گئی، مریضوں کی تعداد 2 ہزار 120 تک پہنچ گئی ،23 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزارت داخلہ کو دی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ کیسز کی تعداد 3 ہزار سے بڑھنے پر اسلام آباد کے ہسپتال صورت حال سے نمٹ نہیں سکیں گے، وفاقی دارلحکومت میں کل 90 وینٹی لیٹرز موجود ہیںجبکہ قرنطینہ سینٹرز میں بھی مزید گنجائش نہیں ہوگی، لاک ڈاون ممکن نہیں تو لوگوں کی جانیں بچانے کی طرف توجہ دینا ہوگی۔رپورٹ میں کہا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گیا کہ اسلام آباد کے صرف آئی 10 سیکٹر میں کورونا کے 157 پازیٹیو کیسز موجود ہیں، دوسرے شہروں کے آنے والے کورونا کے 63 مریض بھی اسلام آباد کے ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں