پیر 13 جولائی 2020ء
پیر 13 جولائی 2020ء

پولی کلینک ہسپتال کے 4شعبوں کے او پی ڈیز مریضوں کیلئے کھول دئیے گئے

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کے چار شعبوں کے او پی ڈیز مریضوں کیلئے کھول دئے گئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پولی کلینک میں ڈینٹل، ای این ٹی، آئی اور جنرل سرجری شعبہ کے او پی ڈیز کھل گئے،ہسپتال کے سربراہ کی ہدایت پرمزکورہ او پی ڈیز کھول دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان شعبوں کے مریض متعلقہ او پی ڈیز میں اپنا معائنہ کراسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت صرف ہسپتال کی ایمرجنسی میں ہی مریضوں کا معائنہ کیا جارہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کی ایمرجنسی میں روزانہ اوسطا چھ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سو کے قریب مریض آرہے تھے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں