پیر 13 جولائی 2020ء
پیر 13 جولائی 2020ء

ن لیگ کے اہم رکن اسمبلی کی اہلیہ کو ڈینگی ہو گیا 

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مظفر علی شیخ کی بیوی کو میو ہسپتال میں ڈینگی ہوگیا۔مظفر علی شیخ پی پی 70 حافظ آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔مظفر علی شیخ اور انکی بیوی کو دس روز قبل کورونا وائرس ہوگیا تھا۔دونوں میاں بیوی پچھلے دس روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔مظفر علی شیخاور انکی بیوی نے ہسپتال انتظامیہ کو متعدد بار کمرے میں مچھروں کی موجودگی کی شکایت کی تھی مگر ہسپتال انتظامیہ نے شکایت کے باوجود انکے کمرے میں سپرے نہیں کیا۔ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے مظفر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); علی شیخ  کی بیوی کو کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا مرض بھی لاحق ہوگیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مظفر علی شیخ کی بیوی کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں