بدھ 27 مئی 2020ء
بدھ 27 مئی 2020ء

خاتون کے ہاں  کورونا  وائرس کے شکار بچے کی پیدائش کا منفرد واقعہ 

ماسکو( آن لائن )روس کے شمالی علاقے قفقاز میں اوسیتیا کے مقام پرکرونا میں مبتلا ایک خاتون کے ہاں اسی مہلک وائرس کے شکار بچے کی پیدائش کا منفرد واقعہ پیش آیا۔روسی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ روس میں اپنی نوعیت کا پہلا اور پوری دنیا میں دوسرا منفرد واقعہ ہے۔وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ حال ہی میں کرونا کا شکار ہونے والی ایک حاملہ خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھاجہاں اس نے بچے کو جنم دیا ہے۔ نوزائیدہ بچہ بھی کرونا کا شکار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ماں بیٹے کو گھر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); منتقل کردیا گیا ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔خیال رہے کہ رواں سال اپریل کے وسط میں پیرو میں کرونا کا شکار ایک نوزائیدہ بچے کی پیدائش کا واقعہ پیش آیا تھا۔ روس میں پیش آنے والا واقعہ نوزائیدہ بچے کے کرونا کا شکار ہونے کا دوسرا واقعہ ہے۔شمالی اوسیتیا کے شہر بیسلان میں کرونا کا شکار ہونے والی 35 میں سے 17 خواتین حاملہ ہیں۔واضح رہے کہ روس، امریکا کے بعد کرونا کا شکار ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ روس میں اب تک 2 الکھ 81 ہزار 752 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں جب کہ 2631 اموات ہو چکی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں