اتوار 05 اپریل 2020ء
اتوار 05 اپریل 2020ء

برطانیہ میں کرونا وائرس کی ویکسین کا کسی جانور پر تجربہ کرنے کا آغاز، برطانوی سائنسدانوں نے بڑا دعویٰ کر دیا

لندن (آن لائن) برطانوی سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا تجربہ چوہوں پر کیا ہے جس کے نتائج آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ کرنے والے امپیریل کالج لندن کے محققین کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ایک محفوظ اور قابل اثر حل نکالنا ہے۔ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا کسی جانور پر تجربہ کرنے کا ا?غاز انہوں نے سب سے پہلے کیا ہے۔ سائنسدانوں کےمطابق انہوں نے ویکسین چوہے کے جسم میں داخل کردی ہے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا خون اور قوت مدافعت کا ردعمل کیسا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں ایک ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں جب کہ عالمی ادارہ صحت نے اس کے دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے کے خدشات بھی ظاہر کیے ہیں۔دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں