اتوار 05 اپریل 2020ء
اتوار 05 اپریل 2020ء

پولیو کے بعد خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی، سینکڑوں بچے شکار

بنوں (آن لائن)بنوں ریجن میں پولیو کے بعد خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ، بنوں، شمالی وزیرستان اور کرک میں خسرہ بیماری سے سینکڑوں بچے متاثر ہو گئے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال بنوں میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں بچے علاج کیلئے لائے جاتے ہیں یہ بیماری بنوں کے علاوہ زیادہ تر شمالی وزیرستان کے بچوں کو لاحق ہے وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں کرک، بنوں اور شمالی وزیرستان کے بچوں کولایا جاتا ہے اور طبی امداد کے بعد فارغ کیا جا تا ہے یکم فروری سے ہسپتال ریکارڈ کے مطابق 377 بچوں کو لایا جا چکا ہے اب بھی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); 23 بچے زیر علاج ہیں محکمہ صحت کے نمائندے کہتے ہیں کہ خسرہ بیماری کی وجہ حفاظتی ٹھیکہ جات کا نہ لگانا ہے اسی طرح خواتین حفاظتی تدابیر نہیں اپناتی ہسپتال کے وارڈز میں بچوں کو ادھر ادھر لے جانے سے بھی مزید بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں