جمعرات 02 اپریل 2020ء
جمعرات 02 اپریل 2020ء

کراچی میں کرونا وائرس یا انفلوائنزا، 5 افراد انتقال کر گئے، محکمہ صحت نے ہدایات جاری کر دیں

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 5 افراد ایچ ون این ون انفلوائنزا سے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت ذرائع کے مطابق جنوری سے اب تک 129 سے زائد افراد ایچ ون این ون انفلوائنزا سے بیمار ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد میں 71 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا تعلق کراچی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ماہرین صحت کا بیماری سے بچاؤسے متعلق تجاویز میں کہنا ہے کہلوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، چھینکتے اور کھانستے وقت منہ کو ٹشو یا کپڑے سے ڈھانپ لیں۔ماہرین صحت googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے مطابق کھانا کھانے سے قبل ہاتھ کو اچھی طرح دھولیں اور بلا ضرورت زیادہ رش والی جگہ پر جانے سے گریز کریں۔بعض افراد نے اس پر تشویش کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ یہ انفلوائنزا کے بجائے کرونا وائرس ہی نہ ہو دوسری جانب محکمہ صحت نے اسے انفلوائنزا ہی قرار دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں