جمعه 22 نومبر 2019ء
جمعه 22 نومبر 2019ء

حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کتنی کمی کردی؟

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کردی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے  قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کی وجہ سیکنڈری مارکیٹ میں بانڈز پر منافع کی شرح میں کمی ہے ، قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع پر کمی کا اطلاق یکم نومبر سے ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 33 فیصدکمی کے بعد 10 اعشاریہ68 فیصد کی گئی ، پنشن بہبود فنڈ پر شرح منافع کو 2 اعشاریہ 28 فیصد کمی کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بعد 12 اعشاریہ 48 فیصد کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 2 اعشاریہ 4 فیصد کمی کے بعد 10 اعشاریہ 92 فیصد کی گئی ہے اور اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کمی کے بعد 11 فیصد کردی گئی ہے، سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع کو 2 اعشاریہ 5 فیصد کمی کے بعد 8 اعشاریہ 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں