جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی،سونا مزیدسستا

کراچی (این این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرسستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 11پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.63روپے سے گھٹ کر156.52روپے اورقیمت فروخت156.73روپے سے گھٹ کر156.62روپے ہوگئیجبکہ اس کے مقابلے میں مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید156.30روپے سے بڑھ کر156.40روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر156.90روپے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت خرید171.50روپے اور قیمت فروخت173.50روپے مستحکم رہی جبکہ برطانوی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پونڈ کی قیمت خرید 192.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے پر بدستور برقرار رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید41.50روپے سے بڑھ کر 41.60روپے اور قیمت فروخت41.80روپے سے بڑھ کر 41.90روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.50روپے سے بڑھ کر 42.60روپے اور قیمت فروخت 42.80روپے سے بڑھ کر42.90روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت400روپے کم ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1498ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے اور10گرام قیمت میں 343روپے کی کمی ہوئی جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 87200روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74760روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں