جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

سیمنٹ کی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران کتنے فیصد اضافہ ہوا؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد( آن لائن )رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مقامی فروخت میں 2فیصد کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرر ز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال 2019 کے دوران سیمنٹ کی صنعت کے منافع جات میں کمی ہوئی ہے اور اس دوران کوہاٹ سیمنٹ کے نفع میں 17فیصد ، میپل لیف کے منافع میں 60 فیصد ، ڈی جی کے سی کے منافع میں 17فیصد ، اٹک سیمنٹ کے منافع میں 53فیصد اور ملکی سیمنٹ کے منافع میں 14فیصد کی کمی ریکارڈ کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق گذشتہمالی سال کے دوران تعمیراتی صنعت کی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے سیمنٹ کی صنعت کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت کے 14فیصد کے مساوی برآمدات کی گئی تھیں تاہم جاری مالی سال کے دوران برآمدات میں 38 فیصد اضافہ سے شعبہ کی کارکردگی کے فروغ میں مدد ملے گی۔ معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ چین ، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے دوسرے مرحلہ کے آغاز سے سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ سے صنعت کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں