جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

امریکی دبائوکے آگے جھکے بغیر ملکی تیل کی برآمد کو بڑھانے کی کوشش جاری رہے گی،ایران

تہران(این این آئی)ایرانی وزیر برائے تیل بیجان نمدار زنغنہ نے کہا ہے کہ امریکی دبائوکے آگے جھکے بغیر ملکی تیل کی برآمد کو بڑھانے کی کوشش جاری رہے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک وزارتی بیان میں زنغنہ کے حوالے سے کہا گیا کہ ایران اپنے قانونی حق سے دستبردار نہیںہو گااور تیل برآمد کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔ گزشتہ نومبر میں امریکی پابندیوں کی بحالی کے بعد ایرانی تیل کی برآمد میں 80 فیصد کمی پیدا ہو چکی ہے۔ امریکا کی طرف سے 2015 میں عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری کے بعدامریکا اور ایران حکومتوں کے مابین googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کشیدگی عروج پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں