جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں مزیداضافہ،سونا بھی مہنگا ہوگیا

کراچی (این این آئی)مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ یورو،برطانوی پاونڈ سمیت دیگر بیشتر کرنسیوں کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 26پیسے کااضافہ ہواجس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.37 روپے سے بڑھ کر156.63روپے اورقیمت فروخت156.47روپے سے بڑھ کر156.73روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس کے سبب ڈالرکی قیمت googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); خرید156.00روپے سے بڑھ کر156.20روپے اورقیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر156.70روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید25پیسے کے اضافے سے170.75روپے سے بڑھ کر171روپے اورقیمت فروخت172.75روپے سے بڑھ کر173روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت خرید192روپے سے بڑھ کر192.50روپے اورقیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.45روپے سے بڑھ کر41.50روپے اورقیمت فروخت41.75روپے سے بڑھ کر41.80روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.45روپے سے بڑھ کر42.50روپے اورقیمت فروخت42.75روپے سے بڑھ کر42.80روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید22.30روپے سے بڑھ کر22.50روپے اور قیمت فروخت23.80روپے پرمستحکم رہی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 350روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1509ڈالرہوگئیجس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350روپے اور10گرام قیمت میں 300روپے کا اضافہ ہوا اور فی تولہ سونے کی قیمت 87750روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75231روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں