جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

پاکستانی نژاد امریکی تاجر نے دولت میں ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا

نیویارک(این این آئی) پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دولت میں آگے نکل گئے، ان کے اثاثوں کی مالیت 8 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔معروف غیر ملکی جریدے فوربز نے امریکہ کی 400 امیر ترین شخصیات کی فہرست مرتب کردی ۔اس فہرست میں آن لائن اسٹور کی ویب سائٹ ایمازون کے مالک جیف بزوز کو امریکہ کا امیر ترین شخص بتایا گیا ہے، جبکہ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس امریکہ کے دوسرے امیر ترین شخصیت ہیں۔تیسرے نمبر پر اوریکل سمیت دیگر سافٹ ویئر کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والے وارن بفٹ کو رکھا گیا ہے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور ان کی دولت 80 ارب ڈالر سے زائد بتائیگئی ہے۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو امریکہ کا چوتھا امیر ترین شخص بتایا گیا اور ان کی دولت 64 ارب 90 کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔فوربز کی فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی تاجر 69 سالہ شاہد خان 61 ویں نمبر پر ہیں اور ان کی دولت 8 ارب ڈالر ہے۔شاہد خان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ محض 16 برس کی عمر میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے اور ان کی جیب میں 500 ڈالر تھے لیکن اب وہ 8 ارب ڈالر کے مالک ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے امیر ترین 400 افراد کی فہرست میں 275 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور ان کی دولت 3 ارب 10 کروڑ ڈالر تک بتائی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں