اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

معیشت کو سب سے زیادہ خطرہ کس سے ہے؟اسٹیٹ بینک نےحقائق قوم کے سامنے رکھ دئیے

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق معیشت کو سب سے زیادہ خطرہ ادائیگیوں کے توازن سے ہے، روپے کی قدر میں کمی اور مالیاتی خسارہ بھی بڑے مسئلے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اقتصادی ماہرین کے نزدیک ملکی معیشت اور مالیاتی سیکٹر کو فوری طور پر سب سے زیادہ خطرہ ادائیگیوں کے توازن کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے ہے۔ بینک کے ایک سروے میں 90.7 فیصدماہرین نے اسے سب سے بڑارسک قرار دیاجبکہ 87.5 فیصد نے روپے کی قدر میں کمی اور 87.06 فیصد نے بڑھتے ہوئے مالیاتی خسارے کو ملکی معشت کے لیے خطرناک قرار دیا۔رپورٹ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے مطابق 74.1 فیصد کے نزدیک فوری طور پر ملکی معشت کے لیے چوتھا بڑا رسک مہنگائی اور 67.44 فیصد کے نزدیک اقتصادی ترقی کی شرح میں کمی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اقتصادی ترقی کی رفتار میں مزید کمی آسکتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں