اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

دودھ، چائے کی پتی اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ، نئی ریٹ لسٹ سامنے آگئی

کراچی( آن لائن ) یوٹیلیٹی اسٹورزمیں بھی دودھ، چائے کی پتی اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ دودھ، چائے کی پتی اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے باعث کھلی مارکیٹ کے بعد اب یوٹیلی اسٹورز پر بھی عام استعمال کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔یوٹیلی اسٹورز پر دودھ کا ڈبہ 130 روپے لیٹ رسے بڑھ کر132 روپے، 475 گرام چائے کی پتی کا ڈبہ 438 سیبڑھ کر 445 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ 100 گرام ہلدی کا پیکٹ 32 روپے سے بڑھ کر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); 35 روپے، 200 گرام دھنیا پاڈر 13 روپے مہنگا ہوکر 65 روپے سے بڑھ کر 78 روپے ہوگیا۔اس کے علاوہ 50 گرام دار چینی کا پیکٹ 30 روپے اضافے کے ساتھ 35 روپے سے بڑھ کر 65 روپے جب کہ 200 گرام سفید زیرا 165 روپے سے بڑھ کر 185 روپے کا ہوگیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں