اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

دنیا کی تیز رفتار ہائبرڈ کار تیار ،3سیکنڈ میں 60کلو میٹر کی رفتار پکڑنے کی صلاحیت، جانتے ہیں زیادہ سے زیادہ کتنی سپیڈ ہے؟

روم( آن لائن )اسپورٹس و نایاب کاریں بنانے والی اٹلی کی کمپنی لامبور گینی نے اب تک کی دنیا کی سب سے مضبوط اور سب سے تیز رفتار ہائبرڈ کار تیار کرلی۔لامبور گینی کی جانب سے تیار کی گئی ہائبرڈ کار کو آئندہ ہفتے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہونے والے آٹو شو میں متعارف کرایا جائے گا۔یہ کار محض تین سیکنڈ میں 60 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑتی ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس گاڑی کو دنیا کی اب تک کی تیار کی گئی ہائبرڈ گاڑیوں میں سب سے مضبوط بنایا گیا ہے۔لامبور googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گینی کے مطابق دنیا کی سب سے تیز رفتار ہائبرڈ کار کی سب سے زیادہ اسپیڈ 217 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔کمپنی نے اس نئی کار کو سیان کا نام دیا ہے اور گاڑی پر یہ نام اٹلی کے ایک گاں کے نام پر رکھا گیا ہے۔لامبور گینی کمپنی اس کار کی محض 63 کاریں تیار کرے گی جو پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں۔کمپنی کی جانب سے 1963 میں کاریں بنانے کے آغاز وقت اتنی کم تعداد میں گاڑیاں بنائی گئی تھیں اور اب 65 سال بعد کم تعداد میں گاڑیاں بنائی جا رہی ہیں۔کمپنی کا دعوی ہے کہ کار ہائبرڈ سسٹم کے ذریعے انتہائی کم وقت میں بجلی پیدا کرتی ہے اور اس سسٹم کے لیے کار میں سپر کیپیسٹر نصب کیے گئے ہیں جو ایک بار بریک لگانے پر بھی چارج ہوجاتے ہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ اس کار کی قیمت کیا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کار کی قیمت لاکھوں ڈالر میں ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں