منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

بجٹ کے بعد پہلے ہی ہفتے میں مہنگائی نے غریبوں کی چیخیں نکلوادیں ،جینا دشوار

کراچی(این این آئی)مہنگائی میں اضافے کا تسلسل جاری ،پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق4 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایل پی جی، زندہ مرغی، پیاز، ٹماٹر، چینی، گڑ، چنے کی دال، مٹی کا تیل، دال مونگ، دال ماش، دال مسور، سگریٹ، لہسن، آلو، گندم، آٹا، روٹی سادہ، خوردنی تیل، بیف، مٹن، انڈے، سرخ مرچ، تازہ دودھ ، دہی، مسٹرڈ آئل، باسمتی چاول، اور ویجی ٹیبل گھی سمیت 38 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔صرف کیلے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، گیس نرخ، بجلی کے نرخ، چائے، ملک پاڈر، googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نمک، صابن، اری چاول، سمیت 14 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 8 ہزار تا 12 ہزار، 12 ہزار تا 18 ہزار آمدنی، 18 ہزار تا 35 ہزار اور 35 ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کے لیے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.90، 0.89، 0.84، اور 0.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں